شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ انعم تنویر نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا۔
اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں اداکارہ انعم تنویر نے شرکت کی جہاں میزبان نے سوال کیا کہ آپ کی فٹنس کا کیا راز ہے؟
جب اداکارہ سے انسٹاگرام پر فٹنس ویڈیوز اور تصاویر کے حوالے سے پوچھا گیا جس میں ان کے بائسپس دکھائے گئے تو انعم نے کہا کہ ’مجھے دبلے پتلے کے بجائے فٹ رہنا پسند ہے۔‘
انعم تنویر نے کہا کہ یہ میری ذاتی ترجیح ہے کہ مجھے دبلا دکھنا پسند نہیں اور فٹ رہنا اچھا لگتا ہے جیسی میں ابھی ہوں۔
ایاز سموں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ یہ فٹ رہنا ایک طرح سے آپ کی مدد بھی کررہا ہے کیونکہ لڑکے خوفزدہ ہوں اور آپ کو شادی کی پیشکش نہ کریں۔
انعم تنویر نے کہا کہ میں نے کبھی اس طرح کیا نہیں ہے لیکن آپ نے اچھا مشورہ دیا ہے۔
ایک سیگمنٹ میں اداکارہ نے کہا کہ پاکستانی لڑکے سے شادی نہیں کریں گی بیرون ملک کسی کو ترجیح دیں گی۔
شوہر سے متعلق خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ انعم تنویر نے کہا کہ خود پر اعتماد ہونا چاہیے اور مجھے کام کرنے دیں، اسے امیر، فٹ اور ایک اچھا انسان ہونا چاہیے، دوسروں کے لیے مہربان اور خیال رکھنے والا ہو۔
کام کے محاذ پر انعم تنویر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’عداوت‘ میں مختصر کردار ادا کیا جبکہ ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں فاطمہ آفندی، شازیل شوکت، سعد قریشی اور سید جبران شامل ہیں۔
اداکارہ اس سے قبل ڈرامہ سیریل ’تیرے بنا میں نہیں‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔