اتوار, مئی 4, 2025
اشتہار

اننت امبانی اور رادھیکا کی شاندار شادی کی ایک تقریب کس ملک میں ہوگی؟

اشتہار

حیرت انگیز

اس سال کے شروع میں گجرات کے جام نگر میں ایک شاندار اور ستاروں سے بھرے پری ویڈنگ ایونٹ کے بعد، اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ جولائی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے سب سے بڑے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی اور نیتا امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور بزنس مین ویرن مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات کا آغاز جولائی میں ہوگا، شاندار تقریبات کے سلسلے میں، ایک ایونٹ کا انعقاد لندن کے اسٹاک پارک اسٹیٹ میں کیا جائے گا۔

ٹائمز آف انڈیا میں شائع ہونے والی حالیہ رپورٹس کے مطابق شادی کا تھیم ممکنہ طورپر کاکٹیل ایونٹ یا سنگیت نائٹ پر مشتمل ہوگا اور تقریب کے لیے طویل ڈریس کوڈز بھی متعارف کروائے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے اننت امبانی کی والدہ نیتا امبانی تمام تیاریوں کا جائزہ لے رہی ہیں جبکہ اس ایونٹ میں شرکے کیلئے بالی وڈ انڈسٹری کے ستاروں کو بھی دعوت نامہ بھیج دیا گیا ہے تا کہ وہ اپنے شیڈول قبل از وقت ترتیب دے سکیں۔

مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی حال ہی میں جام نگر میں ہونے والی شادی سے قبل کی تقریبات پوری دنیا میں سرخیوں کی زینت بنیں تھیں۔

تقریبات میں بالی وڈ اداکاروں سمیت دنیا کی نامور ارب پتی شخصیات اور ہالی ووڈ ستاروں نے شرکت کی تھی جن میں بل گیٹس، مارک زکربرگ اور گلوکارہ ریحانہ بھی شامل تھے۔

اسٹوک پارک کی تفصیلات

592 کروڑ روپے کی یہ پرتعیش جائیداد امبانیوں کی ملکیت ہے، مکیش امبانی نے اسے اپریل 2021 میں خریدا تھا۔ جی کیو انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، ’یہ شاندار پراپرٹی اصل میں 1066 میں تعمیر کی گئی تھی اور بعد میں برطانوی سیاست دان جان پین نے 1760 میں اسے دوبارہ ڈیزائن کیا تھا۔

اسٹوک پارک اب ایک پرتعیش فائیو اسٹار ہوٹل میں تبدیل ہو چکا ہے، اسٹاک پارک 49 شاندار کمرے، تین عمدہ کھانے کے ریستوراں، 4,000 مربع فٹ پر پھیلا ہوا، یہ پارک ایک جدید ترین جم، ایک فٹنس سینٹر، انڈور اور آؤٹ ڈور سوئمنگ پول، 13 ٹینس کورٹس، اور ایک وسیع گولف کورس پر مشتمل ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسٹوک پارک کنٹری کلب برطانیہ کی سب سے شاہانہ جائیدادوں میں سے ایک ہے، اس پارک کو نیٹ فلکس کی سیریز ’دی کراؤن‘ اور ’گولڈ فنگر‘ جیسی فلموں میں بھی دکھایا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں