ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

اننت امبانی کی نایاب گھڑی کی قیمت نے سب کے ہوش اڑا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

انڈیا کی امیر ترین کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی نایاب گھڑی کی قیمت نے سب کے ہوش اڑا کر رکھ دیے۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس میں کوئی شک نہیں کہ اننت امبانی مہنگی ترین گھڑیوں کا کلیکشن رکھنے کے شوقین ہیں۔ ہیروں سے لے کر روبی تک ان کے پاس ہر قسم کی گھڑی ہے۔

نیویارک ٹائمز کی سالانہ رپورٹ کے مطابق اس سال اننت امبانی اور ان کی اہلیہ رادھیکا مرچنٹ کو دنیا کے ٹاپ اسٹائلش لوگوں کے طور پر فہرست میں شامل کیا گیا۔

- Advertisement -

حال ہی میں جوڑے کو ممبئی میں دعا لیپا کنسرٹ کے بعد چہل قدمی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس موقع پر مکیش امبانی کے بیٹے نے خصوصی ایڈیشن کی گھڑی پہن رکھی تھی جو اب تک دنیا میں صرف تین ہی بنائی گئی ہیں۔

انسٹاگرام پیج ’انڈین ہورولوجی‘ کے مطابق اننت امبنای نے (The Richard Mille RM 52-04 "Skull” Blue Sapphire) گھڑی پہنی تھی جو صرف بہترین رچرڈ مل کلائنٹس کیلیے دستیاب ہے۔

مبینہ طور پر اس گھڑی کی قیمت تقریباً 22 کروڑ (بھارتی روپے) ہے۔

اننت امبانی کے پاس لگژری ہائی اینڈ برانڈز کی گھڑیاں بھی ہیں جیسے Richard Mille ،Patek Philippe، Audemars Piguet اور دیگر بھی شامل ہیں۔

مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے نے اپنی شادی کے موقع پر اہلیہ کو مہنگی گھڑی بھی تحفے میں دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں