بھارت کی ارب پتی کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔
گزشتہ روز ممبئی میں بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور اُن کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کے سنگیت کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔
View this post on Instagram
تقریب میں بین الاقوامی اسٹارز، بالی ووڈ، کھیلوں اور فیشن کی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ امبانی کی شادی میں شرکت کرنے والے بالی ووڈ کے نامور ستاروں میں سلمان خان، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، وکی کوشل، مادھوری ڈکشٹ سمیت دیگر شامل تھے، جبکہ بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور ہاردک پانڈیا نے بھی شرکت کی۔
گزشتہ روز منعقد ہونے والی اس تقریب کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں بالی ووڈ کے بڑے ستاروں کو ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں اداکارہ سارہ خان اور اننیا پانڈے کو دیکھا جاسکتا ہے، دونوں نے سنگیت کی تقریب میں اپنی دانس موو سے ایسا چار چاند لگایا کہ وہاں موجود لوگ بھی جھوم اٹھے۔
View this post on Instagram
اس کے علاوہ اداکار سلمان خان نے اپنی ماضی کی سُپر ہٹ گانے ’ایسا پہلی بار ہوا‘ پر پرفارم کیا، وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان دولہا میاں اننت امبانی کے ہمراہ اسٹیج پر بڑے ہی پُرجوش انداز میں ڈانس کررہے ہیں۔
View this post on Instagram
اسی تقریب کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں بالی ووڈ کے متعدد اداکار اور بھارتی ٹیم کے کھلاڑی ہارک پانڈیا کو ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
تقریب میں کینیڈین پاپ اسٹار گلوکار جسٹن بیبر نے بھی پرفارم کیا تھا، اُنہوں نے اپنے مشہور گانے گائے تھے، اس کے علاوہ بالی ووڈ گلوکار بادشاہ نے بھی پرجوش پرفارمنس دی تھی۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی 12 جولائی کو ہوگی جبکہ اس جوڑے کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ 14 جولائی تک جاری رہے گا۔