اشتہار

اننیا پانڈے کی والدہ کا اداکارہ سے متعلق انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اسٹار اننیا پانڈے کی والدہ نے اداکارہ سے متعلق اہم انکشاف کر کے سب کو حیران کر دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر اننیا پانڈے اور اداکار آدتیہ رائے کپور کے درمیان قریبی تعلقات کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ دونوں نے اس بارے میں ابھی کوئی بات نہیں کی لیکن اداکارہ کی والدہ نے خاموشی توڑ ڈالی۔

بھاونا پانڈے نے ایک موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ اننیا کسی کے ساتھ ریلیشن شپ میں نہیں یہ محض افواہیں ہیں۔

- Advertisement -

اداکارہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ میں جانتی ہوں کہ دونوں کو بہت اچھی توجہ ملی مگر اس کے مثبت پہلوؤں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

فلم انڈسٹری میں مدد کرنے سے متعلق بھاونا پانڈے نے بتایا کہ میرا اسے مشورہ تھا کہ وہ خود پر زیادہ سختی نہ کرے اور خوب محنت کرے، میں نے اسے کہا تھا کہ چاہے تو کتنی ہی کامیاب کیوں نہ ہو جاؤ لیکن اپنی جڑوں کو مت بھولنا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں