جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

لائیو ٹرانسمیشن کے دوران اینکر کو سوئیٹر پہنا دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

تصور کیجیئے کہ آپ ٹی وی دیکھ رہے ہوں، ٹی وی پر اینکر موسم کی تازہ ترین صورتحال سے باخبر کر رہی ہو، اچانک ہی اسے لائیو ٹرانسمیشن کے دوران سوئیٹر تھما دیا جائے کہ اس کا لباس مناسب نہیں۔ آپ کے لیے تو شاید یہ صورتحال دلچسپ ہو، مگر اس اینکر کو شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایسا واقعہ درحقیقت لاس اینجلس کے مقامی ٹی وی اسٹیشن کی لائیو ٹرانسمیشن کے دوران پیش آیا جب اینکر کو موسم کی صورتحال کی ٹرانسمیشن کے بیچ میں سوئٹر تھمایا گیا۔ پروڈیوسر کے مطابق ناظرین نے اس کے لباس پر تنقید کی تھی۔

weather-post-1

weather-post-2

اینکر نے بعد میں دریافت کیا کہ کیا اسے سوئیٹر پہننے پر اس لیے مجبور کیا گیا کہ وہ سرد موسم کی خبر دے رہی تھی؟

ٹرانسمیشن کے پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ بعض لوگ اس لباس کی تعریف کر رہے تھے جبکہ بعض لوگوں کا کہنا تھا کہ کیا اینکر کسی لیٹ نائٹ پارٹی میں شریک ہو کر صبح ایسے ہی ٹی وی پر آگئی۔

weather 2

پروڈیوسر کے مطابق زیادہ تر افراد نے اس لباس کو نامناسب قرار دیا جس کی وجہ سے یہ قدم اٹھانا پڑا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں