ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

اینکر مرید عباس قتل کیس، عدالت نے ملزم عاطف زمان کو کل طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کیس میں عدالت نے ملزم عاطف زمان کو کل پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد قتل کیس میں سٹی کورٹ نے تفتیشی افسر کی درخواست پر ملزم عاطف زمان کو کل پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ عاطف زمان خود اعتراف جرم کرنا چاہتا ہے، خدشہ ہے ملزم پھر خودکشی کی کوشش کرے گا، ضمیر کے بوجھ کی وجہ سے عاطف زمان نے پہلے بھی خود کو گولی ماری تھی۔

تفتیشی افسر کا نے کہا کہ معزز جج چاہیں تو خود اسپتال جاکر ملزم عاطف زمان سے مل سکتے ہیں، ملزم کے وکلا کا اعترافی بیان ریکارڈ کرنے سے متعلق درخواست اٹھایا۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ تفتیش میں زیادہ پیش رفت کیا ہوگی ملزم خود اعتراف اہتا ہے، ملزم فون کال پر دھاڑیں مار مار کر روتا ہے۔

مزید پڑھیں: اینکر قتل کیس: عینی شاہد ندیم کی خود کشی کی کوشش

دوسری جانب آئی او کا کہنا تھ اکہ عدالت وقت اور جگہ کا تعین کرکے ملزم کا اعترافی بیان ریکارڈ کرے، وکلا اور عاطف زمان کے ماموں کی ملاقات ملزم سے کرادی ہے۔

آئی او نے کہا کہ ملزم کہتا ہے میرے ضمیر پر بوجھ ہے میں بیان ریکارڈ کرانا چاہتا ہوں، ملزم کہتا ہے میں پریشان ہوں مجھے رات کو نیند نہیں آتی ہے، پولیس نے ایم ایل او رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔

ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ اگر عاطف زمان کو جیل بھیج دیا گیا تو اعترافی بیان کیسے ریکارڈ ہوگا، اعترافی بیان کی درخواست ریکارڈ پر ہے۔

ملزم کا 164 کا بیان قلمبند کرنے کے لیے بھی عدالت میں درخواست جمع کرادی گئی، عدالت نے آئی او کی درخواست پر کل اعترافی بیان کے لیے ملزم کو طلب کرلیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں