ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کراچی، ملزم عاطف زمان کے ڈرائیور کی جناح اسپتال میں طبیعت بگڑ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اینکر مرید عباس قتل کیس میں ملزم عاطف زمان کے ڈرائیور کی جناح اسپتال میں طبیعت بگڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق اینکر مرید عباس اور خضر حیات کیس میں اہم گواہ اورملزم عاطف زمان کے ڈرائیور ندیم کی جناح اسپتال میں طبیعت بگڑ گئی۔

ڈاکٹر سیمی جمالی نے ندیم کی بیماری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیور ندیم کی حالت تشویش ناک ہے، ندیم کو آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈرائیور ندیم اینکر مرید عباس قتل کیس کا اہم گواہ ہے، ندیم نے کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی تھی، اس نے گھریلو جھگڑے پر خودکشی کی کوشش کی تھی۔

واضح رہے کہ اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کیس کے ملزم کو گزشتہ روزعدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں عاطف زمان نے اقبالی بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: اینکر قتل کیس: عینی شاہد ندیم کی خود کشی کی کوشش

ملزم عاطف زمان نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ وکیل سے بات کرلی ہے اپنا کیس لڑوں گا، عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا، اعدالت نے آئی او کو حکم دیا کہ آٓئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان پیش کیا جائے۔

یاد رہے کہ اینکر پرسن مریدعباس سمیت دو افراد کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی تھی ، پولیس نے ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ سیون اے ٹی اے شامل کردی۔

ایس ایس پی نے کہا تھا کہ مرید عباس قتل کی وجہ سےمیڈیا میں کام کرنے والوں میں خوف و ہراس پھیلا، جبکہ خضر حیات کا سرعام قتل کیاگیا۔

یاد رہے گزشتہ روز مرید عباس قتل کیس میں تفتیشی افسرنےمقدمےمیں اےٹی سی کی دفعہ لگانےکاعندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ کیس کاچالان انسداددہشتگردی ایکٹ کےتحت پیش کروں گا ، افسران سےمشاورت کےبعداےٹی سی کی دفعہ شامل کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں