اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

مرید عباس قتل کیس، عدالت نے ملزم عاطف زمان کو ریمانڈ میں لینے کی مہلت دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: عدالت نے اینکر مرید عباس قتل کیس کے مرکزی ملزم عاطف زمان کے ریمانڈ اور پیشی میں 15 جولائی تک مہلت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے سٹی کورٹ میں اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں تفتیشی افسر نے ملزم عاطف زمان سے متعلق ابتدائی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اسپتال انتظامیہ کےمطابق ملزم کی حالت ایسی نہیں کہ اُسے عدالت میں پیش کیا جائے لہذا تفتیش کے لیے مہلت دی جائے۔ عدالت نے پولیس کی درخواست پر ملزم کے ریمانڈ اور پیشی کے لیے 15 جولائی تک مہلت دے دی۔

یاد رہے کہ عاطف زمان نے مرید عباس اور خضر کو قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مار لی تھی جس کے بعد اُسے 9 جولائی کی رات ڈیفنس کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ملزم کےخلاف درخشاں تھانےمیں مقدمہ درج ہے۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اینکر پرسن مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کے واقعے کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ کمیٹی کی سربراہی ایس ایس پی طارق دھاریجو کریں گے، کمیٹی میں ایس ایس پی ساؤتھ، ایس پی کلفٹن، ایس ایچ او درخشاں اور ایس آئی یو درخشاں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی، اینکر مرید عباس کے قتل کا واقعہ، تحقیقات کے لیے 5 رکنی کمیٹی قائم

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ تنازع 20 کروڑ کا تھا، عاطف زمان بیرون ملک سے ٹائر درآمد کرتا تھا۔

تفتیشی کمیٹی کے سربراہ ایس ایس پی طارق دھاریجو نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عاطف زمان کا بھائی بالا کوٹ فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے ٹیم کو بھیج دیا گیا، ملزم نے بھائی کی پستول سے نشانہ بنایا۔

انہوں نے بتایا کہ اُس روز عاطف زمان مرید عباس سمیت چار لوگوں کو قتل کرنا چاہتا تھا البتہ صورتحال خراب ہوئی جس کے بعد اُسے وہاں سے فرار ہونا پڑا، اُن کا کہنا تھا کہ معاملہ منی لانڈرنگ کا ہے اس حوالے سے تمام تفصیلات جمع کرلیں اور اب بیانات قلم بند کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں