تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

کراچی کی شادیوں میں مقبول بریانی کی قدیم اور جدید اقسام، دیکھ کر ہی منہ بھر آئے

بریانی کراچی والوں کی من پسند خوراک ہے شادیاں تو اس کے بغیر ادھوری تصور ہوتی ہے ہم پیش کر رہے ہیں بریانی کی وہ مختلف اقسام جس کو دیکھتے ہی منہ میں پانی بھر آئے گا۔

اے آر وائی کے’’گڈ مارننگ پاکستان‘‘ میں پیش کیا گیا ایسا منفرد شو جس میں موجود انواع واقسام کی بریانی نے دیکھنے والوں کے دل للچا دیے اور بیشتر کے تو منہ میں پانی بھر آیا۔

گڈ مارننگ پاکستان میں شہر قائد کی ایک مشہور کیٹرنگ سروس کے روح رواں شوکت مہمان بنے جنہوں نے کراچی میں شادی کی تقریبات میں مقبول مختلف بریانی کے ذائقوں سمیت کئی نئے ذائقوں سے بھی پروگرام کے شرکا اور دیکھنے والوں کو روشناس کرایا۔

شوکت نے بتایا کہ کراچی میں شادی کی تقریبات بریانی کے بغیر ادھوری ہیں یہ کراچی کا ایسا مقبول کھانا ہے کہ شہر کی ہر سڑک پر کئی کئی بریانی شاپس موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں عام رواج کی طرح شادی کی تقریبات میں بھی بریانی ذوق وشوق سے کھائی جاتی ہے۔

شوکت کے مطابق کراچی میں شادی میں سب سے مقبول سندھی بریانی ہے جب کہ اب بیف پلاؤ بریانی کا بھی نیا ٹرینڈ چلا ہے جو سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کی خاص اور مقبول ڈش ہے اور وہاں سے سفر کرتی یہاں آئی اور لوگوں کی زبان کو بھاگئی۔ حیدرآبادی بیف پلاؤ بریانی کے مصالحے اور ذائقہ تھوڑا منفرد ہوتا ہے۔ اس کےلیے بھی یخنی ہی بنائی جاتی ہے مگر اس میں چاول میں رنگ بھی ڈالا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہاٹ فیورٹ مٹن زعفرانی بریانی ہے جو بالخصوص دہلی والوں کی ہر تقریب کا لازمی جزو ہے۔ یہ بیف، مٹن اور چکن ہر ایک کے ساتھ بنائی جاتی ہے اس میں مرچ کا استعمال نہیں ہوتا جب کہ ان دنوں ایک نیا ذائقہ ’’چکن وائٹ بریانی‘‘ متعارف کرائی ہے جس کے مصالحے عام بریانی سے تھوڑا مختلف ہوتے ہیں اس میں آلو کے ساتھ کڑی پتہ اور سویا استعمال کیا جاتا ہے جو اس کے ذائقے کو انفرادیت بخشتا ہے اور یہ بریانی بھی باذوق لوگوں میں بہت مقبول ہو رہی ہے۔

اس کے علاوہ میمن بریانی جو سندھی بریانی سے ملتی جلتی ہے لیکن اس کا اپنا الگ ٹیسٹ ہے یہ بہت زیادہ اسپائسی ہوتی ہے۔ اس میں قورمے کی طرح مصالحہ بنا کر ڈالا جاتا ہے۔ یہ ڈش میمن برادری کے ساتھ دیگر میں بھی مقبول ہے۔

 

شوکت کا کہنا تھا کہ بیف پلاؤ بھی بہت مقبول ڈش ہے جو شادی کی مرکزی تقریبات بارات یا ولیمہ میں تو کم ہوتا ہے لیکن سائیڈ تقریبات مہندی مایوں میں اسے بار بی کیو کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے جو ایک اچھا مکس اپ ہوتا ہے کیونکہ اس پلاؤ میں مرچ کا استعمال نہیں ہوتا۔

اس موقع پر پروگرام میں شریک ایک اور مہمان اداکارہ و مارننگ شو ہوسٹ نادیہ خان اور کیٹرر کے مابین دلچسپ تبادلہ خیال ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میں مرچ زیادہ نہیں کھاتی۔ یہ جتنی پھیکی بریانی ہے وہ سب پیک کردیں میرا بیٹا اسکول سے آئے گا تو مل کر کھائیں گے۔

نادیہ خان کے اس مطالبے پر شوکت نے برجستہ کہا کہ جی اس کا بھی مکمل انتظام ہے اور پیکٹ لائے ہیں آپ کی فرمائش پوری کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -