جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

زمبابوے کیخلاف پاکستان شکست سے بال بال بچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اوول: آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان نے زمبابوے کو 38 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔

پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ کو آؤٹ کلاس کرنے والی گرین شرٹس کو زمبابوے کے خلاف سخت مزاحمت کا سامنا رہا اور قومی ٹیم شکست کی ہزیمت سے بامشکل بچ پائی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے جس میں محمد حارث کی 48 گیندوں پر 81 رنز کی جارحانہ اننگز بھی شامل تھی جب کہ قاسم اکرم 54 اور فہد منیر 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

بظاہر تو زمبابوے جیسی ٹیم کے سامنے یہ ایک بڑا ٹوٹل تھا لیکن ہدف کے تعاقب میں بلے بازوں نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور پارٹنرشپس قائم کر کے پاکستان کو مشکلات میں ڈال دیا۔

ٹاپ آرڈرز نے 4 وکٹوں پر 207 رنز جوڑ لیے تھے اور ایسا لگ رہا تھا کہ میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکل رہا ہے گرین شرٹس کے بولرز نے عمدہ بولنگ کر کے کم بیک کیا اور پے در پے وکٹیں حاصل کر کے زمبابوے پر دباؤ بڑھا دیا۔

مطلوبہ رن ریٹ کا پریشز بڑھا تو بلے باز تیزی سے رنز بنانے کے چکر میں وکٹ گنواتے رہے اور پوری ٹیم 255 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

گرین شرٹس کی جانب سے طاہر حسین اور عباس آفریدی نے 3،3 جب کہ عامر علی اور قاسم اکرم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں