جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

جیمز اینڈرسن نے پیٹ کمنز کو پیچھے چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کی ہے جس کے مطابق انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے آسٹریلوی بولر پیٹ کمنز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔

بولرز رینکنگ میں بھارت کے روی چندر ایشون ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے جبکہ پیٹ کمنز تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں، قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

- Advertisement -

بیٹرز کی رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم تیسرے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ آسٹریلیا کے مارنوس لبوشین پہلے اور اسٹیو اسمتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

آل راؤنڈرز رینکنگ میں بھارت کے رویندر جڈیجا پہلے، ایشون دوسرے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن تیسرے، بین اسٹوکس چوتھے اور اکشڑ پٹیل پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں