تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

میٹرک کے امتحانات میں فیل ہونے پر 3 طلبا نے انتہائی قدم اٹھالیا

وشاکاپٹنم: بھارت میں میٹرک کے سالانہ امتحانات میں فیل ہونے پر 3 طلبہ نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خودکشی کے واقعات ریاست آندھرا پردیش میں پیش آئے ہیں، ریاست میں دو روز قبل میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا تھا, جس کے مطابق ریاست میں ہونے والے امتحانات میں صرف 67 فیصد طلبہ ہی پاس ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خود کشی کے پہلے واقعے میں 16 سالہ لڑکے نے دریا میں چھلانگ لگائی جبکہ 15 سالہ لڑکی نے چھت کے پنکھے سے  لٹک کر اپنی جان لی۔

اس کے علاوہ ایک پیپر میں فیل ہونے پر 15 سالہ لڑکی نے کیڑے مار دوا کھاکر خودکشی کی۔

طلبہ کی شناخت سائی کمار، سریشا اور وینیلا کے نام سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 20 سال کے دوران ریاست آندھرا پردیش میں طلبہ کے پاس ہونے کی یہ سب سے کم شرح ہے۔

Comments

- Advertisement -