بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

ملتان شہر دنیا کے بہترین مقامات میں سے ایک ہے، اینڈی فلاور

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : زمبابوے کے سابق کرکٹر اور ملتان سلطان کے کوچ اینڈی فلاور نے کہا ہے کہ ملتان شہر دنیا کے بہترین مقامات میں سے ایک ہے، یہاں کے لوگوں نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا بھرپور استقبال کیا۔

یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، سابق کرکٹر نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوم کراؤڈ کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملتان اسٹیڈیم میں 80ہزار شہریوں نے پی ایس ایل کا شاندار استقبال کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ24،800افراد کی گنجائش رکھنے والے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شائقین نے نہ صرف ہوم سائیڈ بلکہ دیگر ٹیموں کی بھی حمایت کی۔ ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو (چھ وکٹ) ، کراچی کنگز کو (52 رنز) اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو (30 رنز) سے جیت کر چاروں دن مداحوں کے لئے یادگار بنادیئے۔

اینڈی فلاور نے کہا کہ ملتان میں ہمارا قیام ملتان کے لوگوں کی گرم جوشی اور مہمان نوازی کی بدولت یادگار رہا۔ ان تینوں کھیلوں میں شائقین کی بھرپور شرکت غیر معمولی تھی اور مجھے امید ہے کہ ملتان کے شائقین ان پرفارمنس پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام میچوں میں اسٹیڈیم کا ماحول بہت زبردست تھا اور شائقین نے کھیل کے لئے بہت محبت کا مظاہرہ کیا۔ میں اس مقام کو یقینی طور پر دنیا کے بہترین مقامات میں سے ایک کے طور پر درجہ دوں گا اور جلد ہی ملتان واپس آنے کا منتظر ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں