جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

انیمیا کیا ہے؟ اس خطرناک بیماری سے کیسے بچیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

جسم میں آئرن کی کمی انیمیا ایک عام حالت ہے جو دنیا کے لاکھوں افراد کو متاثر کرتی ہے، یہ مرض جسم میں ہیموگلوبن کی پیداوار کو متاثر کرتا ہے۔

ہیموگلوبن خون کے سرخ خلیوں میں پروٹین اور پورے جسم میں آکسیجن کی نقل و حمل کے لیے ضروری ہے۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ماہر امراض خون ڈاکٹر ثاقب انصاری نے انیمیا کے مرض اور اس کے اسباب علاج کے بارے میں ناظرین کو تفصیلی آگاہ کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ کم عمری میں اکثر بچے خون کی کمی کا شکار ہوسکتے ہیں، جس کی وجہ ان کی غذا میں آئرن کی مناسب مقدار نہ ہونا ہے، اس کا علاج نہ ہونے پر دماغی نشوونما متاثر ہوسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کھجور ایک سستی ترین غذا ہے جو خون میں آئرن کی کمی کو پورا کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہے، اس کے علاوہ گائے کا گوشت غذا میں لازمی شامل کریں۔

ڈاکٹر ثاقب انصاری کا کہنا تھا کہ خاص طور پر شہری زندگی میں جنک فوڈز کا استعمال اس مرض کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے اور جو نوجوان پان چھالیہ گٹکے جیسی علتوں میں پڑے ہوئے ہیں وہ اس مرض کا جلدی شکار ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس مرض کی تشخیص کے لیے خون کا مکمل ٹیسٹ ہوتا ہے جس میں سرخ خلیات، سفید خلیات، ہیمو گلوبن اور پلیٹیلٹس کا کاﺅنٹ دیکھا جاتا ہے۔

بنیادی طور پر تو یہ مرض آئرن کی کمی کا نتیجہ ہوتا ہے لہٰذا آئرن سے بنی گولیاں یا کیپسولز کا استعمال اس مشکل پر قابو پانے کے لیے بہترین ہے، تاہم ان کے استعمال سے قبل ڈاکٹر سے مشورہ کرنا نہایت ضروری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں