جسم میں خون کی کمی کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں جیسے خون میں آئرن کی کمی، کینسر، گردوں کے دائمی امراض کے علاوہ، غذائی اجزاء کی کمی کے نتیجے میں بھی اس کا سامنا ہوسکتا ہے۔
اچھی خبر یہ ہے کہ متعدد غذاؤں اور طرز زندگی کی تبدیلیوں کے ذریعے جسم میں خون کے سرخ خلیات کی مقدار کو بڑھایا جاسکتا ہے، مگر علامات کا تسلسل برقرار رہے تو بہتر ہے کہ معالج سے رجوع کریں۔
اگر آپ خون کی کمی کا شکار ہیں اور اپنی خون کی مقدار بڑھانے کے لیے قدرتی حل تلاش کر رہے ہیں، تو ماہرین کے مطابق ایک آسان گھریلو علاج آپ کے خون کی مقدار کو مؤثر طریقے سے بڑھانے میں مدد کر سکتا ہے۔
ضروری اشیاء
آملہ کا رس
چنا پاؤڈر۔ 125 گرام
شہد۔ 120 ملی لیٹر
چینی یا گڑ۔ 125 گرام
مٹی کا برتن۔ 1
ماہرین کا کہنا ہے کہ آملہ وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور آملہ خون کی کمی کو روکنے اور خون کی مقدار کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔
چنے خون کی گردش کو بڑھاتا ہے اور ہاضمہ بہتر کرتا ہے اور پیٹ کے کیڑے ختم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔
شہد میں ضروری غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو قدرتی طور پر خون کی مقدار کو بڑھانے میں مدد دیتے ہیں۔
ماہرین صحت ہدایت کرتے ہیں کہ ان اشیا کو اپنے روزمرہ کے معمولات میں شامل کرکے آپ قدرتی طور پر خون کی کمی کو دور کرسکتے ہیں اور اپنی مجموعی صحت کو بڑھا سکتے ہیں۔
طریقہ
آملہ کا رس : اگر دستیاب ہو تو تازہ آملہ کا رس نکالیں یا کاڑھا تیار کریں۔ کاڑھا بنانے کے لیے ایک پیالے میں ایک کلو سوکھے گوزبیری آملے کے ٹکڑے ڈالیں، اس میں چار لیٹر پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر ابالیں یہاں تک کہ یہ ایک لیٹر رہ جائے۔ اب اسے چھان کر ایک طرف رکھ دیں۔
چنے کا پاؤڈر بنائیں : ایک پین میں تھوڑا سا گھی گرم کر کے اس میں چنے ڈال کر بھونیں اور باریک پاؤڈر 125 گرام بنا لیں۔
اب آملہ کا رس یا کاڑھا مٹی کے برتن میں ڈالیں۔ چنے کا پاؤڈر، چینی یا گڑ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ شہد ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
برتن کو کپڑے سے ڈھانپ کر رسی سے باندھ کر بند کر دیں۔اسے 15 دن تک ہلائے بغیر رہنے دیں۔ 15دن کے بعد مکسچر کو بوتل میں ڈال دیں۔ ہر صبح دو کھانے کے چمچ اس آمیزے کا استعمال کریں۔
طرز زندگی کی تبدیلیاں
طرز زندگی کی تبدیلیوں سے بھی خون کی کمی کے مسئلے پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔
ورزش
معتدل ورزش سے ہر فرد کو فائدہ ہوتا ہے مگر یہ خون کے سرخ خلیات بننے کے عمل لیے بہت اہم ہے. زیادہ سخت ورزش کرنے کا وقت نہیں یا ہمت نہیں تو سیڑھیاں چڑھنے، چہل قدمی یا گھر کے کام سے بھی کافی حد تک فائدہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔