پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کراچی : چار منشیات فروش گرفتار، 72 کلو سے زائد چرس برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اینٹی نارکوٹکس فورس نے شہر بھر میں مختلف کارروائیوں کے دوران ہزاروں روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرکے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے چار منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے 72 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی ہے۔

اس حوالے سے ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ پہلی کارروائی خواجہ اجمیر نگری کراچی کے قریب کی گئی، جہاں سے مشکوک موٹرسائیکل اور کارمیں چھپائی گئی22 کلو چرس برآمد کی۔

کارروائی میں اشرف اور حسن قریشی نامی ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ٹیم نے دوسری چھاپہ مار کارروائی نصرت بھٹو کالونی کے قریب ایک کار میں کی۔

اس دوران کار میں چھپائی گئی50 کلو400گرام چرس بر آمد کی گئی اور سوار2افراد کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا، اے این ایف نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں