جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے 11 افراد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اے این ایف نے وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں کریک ڈاؤن کرکے گیارہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا،  کمانڈر اے این ایف حماد ڈوگر کا کہنا ہے کہ ملزمان تعلیمی اداروں  میں  منشیات سپلائی کرتےتھے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف تعلیمی اداروں میں کریک ڈاؤن کر کے 11 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔

اے این ایف کے کمانڈر حماد ڈاوگر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف تعلیمی اداروں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 11 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جو تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے کا کام کرتے تھے‘‘۔

پڑھیں: ’’ تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال ، توجہ دلاؤ نوٹس جمع ‘‘

انہوں نے کہا کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور اس دوران اہم پیش رفت کا بھی امکان ہے، ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی درس گاہوں میں منشیات سپلائی کرنے والے  افراد کےخلاف آپریشن جاری رہےگا۔

یاد رہے ملک کے تعلیمی اداروں میں طلبہ میں منشیات کے استعمال کا رجحان بڑھنے کی حالیہ سروے رپورٹ کے بعد قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کی جانب سے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروایا گیا تھا۔

سروے رپوٹ کے مطابق ملک کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے رحجان کی گونج قومی اسمبلی میں بھی پہنچ گئی، حالیہ سروے رپورٹ کے مطابق مختلف تعلیمی اداروں میں دس فیصد لڑکے اور چار فیصد لڑکیوں کے منشیات استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں