12 C
Dublin
منگل, مئی 28, 2024
اشتہار

اے این ایف کا ملک بھر میں کریک ڈاؤن، 75 کلو منشیات برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے، جبکہ 7مختلف کارروائیوں میں 75 کلو منشیات برآمد کرکے خاتون سمیت 7 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے 1.652 کلو ہیروئن اور 344 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔

اے این ایف حکام کے مطابق مستونگ کا رہائشی ملزم قطر کے لئے روانہ ہو رہا تھا جبکہ موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب اے این ایف کی جانب سے 2 کارروائیاں کی گئیں۔

- Advertisement -

پہلی کارروائی میں مسافر بس میں سوار میر پور کی رہائشی خاتون کے بیگ سے 2 کلو چرس برآمد کرلی گئی، جبکہ دوسری کارروائی میں گاڑی میں چھپائی گئی 11 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔

اے این ایف حکام کے مطابق ایک کارروائی میں پشاور کے رہائشی 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ کراچی میں کوریئر آفس میں تکیوں کے غلافوں میں جذب شدہ آئس برآمد کرلی گئی۔

24کلو 380 گرام وزنی پارسل سعودی عرب کیلئے بک کیا گیا تھا، جبکہ ہزارگنجی چوک کوئٹہ کے قریب قلعہ عبداللہ کا رہائشی موٹر سائیکل سوار حراست میں لے لیا گیا۔

ملزم کے پاس موجود بیگ سے 26 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی، خیبرکے علاقے زخا خیل میں اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 9 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی، ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں