راولپنڈی : کراچی ایئرپورٹ پر یوگنڈا کی خاتون کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی اور 144گرام 11 کوکین بھرے کیپسول برآمد کرلئے۔
تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے کراچی ایئرپورٹ پرمنشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، ترجمان نے بتایا کہ یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون مسافربراستہ دبئی سےکراچی پہنچی تھی، دوران تفتیش میں خاتون نے منشیات بھرے کیسپولز کی موجودگی کا اعتراف کیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمہ کواسپتال منتقل کرکے 144گرام 11کوکین بھرے کیپسول برآمد کرلئے گئے، تاہم دوران تفتیش خاتون نے لاہور میں منشیات اپنے نائجیرین ساتھی کے بارے میں انکشاف کیا۔
اے این ایف نے کہا کہ انٹیلی جنس بنیاد پر لاہور میں ہوٹل سے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ملزمان سے نیٹ ورک کے مزید ارکان کی گرفتاری کیلئے تفتیش کاعمل جاری ہے ۔ اے این ایف اپنے مشن ایک قوم ایک منزل منشیات سے پاک پاکستان میں پرعزم ہے۔