بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

اے این ایف کی کارروائیاں، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد، 10 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف 10کارروائیاں کیں، اس دوران خاتون سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 8 کروڑ روپے کی 643 کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے خاتون سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ چکلالہ اسکیم 3 راولپنڈی میں تعلیمی ادارے کے قریب ملزم سے 2.4 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی، پشاور میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 170 گرام، فیصل آباد میں اسکول کے قریب کچی آبادی میں منشیات فروش سے 97 گرام منشیات برآمد ہوئی۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ میں یونیورسٹی کے قریب 2 کارروائیاں کی گئی، یہاں سے 2 ملزمان سے 200 ایکسٹیسی گولیاں برآمد وہئی، گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباکو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

اےاین ایف ترجمان نے بتایا کہ موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 24 کلو گرام افیون، 2.4 کلو گرام اور روات روڈ راولپنڈی پر موٹر سائیکل سوار ملزم سے 2.4 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی۔

اےاین ایف ترجمان کے مطابق شارع فیصل کراچی پر کوریئر آفس میں مالدیپ بھیجے جانے والے پارسل سے 66 گرام ہیروئن اور حیدرآباد میں قاسم چوک کے قریب ملزم سے 8 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی،تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج  کرلیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں