ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

اے این ایف نے ہانگ کانگ کیلئے بک کئے گئے کپڑے کے کنٹینر سے بھاری مقدار میں کیٹا مائن پکڑلی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اے این ایف نے ساوٴتھ ایشیاء پورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے ہانگ کانگ کیلئے بک کئے گئے کپڑے پر مشتمل کنٹینر سے بھاری مقدار میں کیٹامائن پکڑلی۔

تفصیلات کے مطابق اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف کراچی نے ساوٴتھ ایشیاء پورٹ پر بڑی کارروائی کی ، کارروائی کے دوران ہانگ کانگ کیلئے بک کئے گئے کپڑے پر مشتمل کنٹینر سے بھاری مقدار میں کیٹامائن پکڑی گئی ۔

ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ 145 کلوگرام کیٹامائن مہارت کے ساتھ کپڑے کے تھانوں میں چھپائی گئی تھی، مذکورہ کنٹینر ڈائنامک انٹرپرائزز کراچی کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا تھا کہ کنٹینر بک کروانے والے کراچی کے رہائشی نعمت اللّٰہ خان نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے راولپنڈی میں اے این ایف نے 3کارروائیاں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی تھی ، ٹول پلازہ اسلام آبادکےقریب ٹرک سے 58 کلو200گرام منشیات برآمد کی ، منشیات میں 40کلوچرس،10کلوافیون اور 200گرام ہیروئن شامل تھیں جبکہ چارسدہ کےرہائشی حامدخان اوراشفاق نامی 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

دوسری کارروائی میں آبپارہ مارکیٹ اسلام آبادمیں کوریئر آفس میں پارسل سے آئس برآمد ہوا ، 650گرام آئس لیڈیز فینسی پاؤچز میں جذب کی گئی تھی۔

تیسری کارروائی میں بیرون ملک سے بھیجے گئے پارسل سے 288 گرام ویڈ برآمد ہوا ، پارسل اسلام آبادکےرہائشی نعمان کےنام بھیجاگیاتھا تاہم منشیات قبضہ میں لیکر مزید تحقیقات کا آغاز کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں