پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

کراچی: اے این ایف کی کارروائی، 3 کلو آئس منشیات برآمد، ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اے این ایف نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں آئس منشیات فروخت کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے کراچی کے تعلیمی اداروں کے لیے منگوائی گئی آئس منشیات برآمد کرکے ملزم اعجاز کو گرفتار کرلیا، اے این ایف حکام کے مطابق کارروائی میں ساڑھے تین کلو آئس برآمد کی گئی ہے۔

اے این ایف حکام کے مطابق برآمد منشیات کی مالیت کروڑوں روپے ہے، آئس منشیات تعلیمی اداروں میں فروخت کے لیے کراچی لائی گئی تھی، ملزم اعجاز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ملتان: سعودی عرب جانے والا مسافر گرفتار، 720 گرام آئس ہیروئن برآمد

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اے این ایف نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں آئس منشیات برآمد کی تھی جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی گئی تھی اور پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں ملتان ایئرپورٹ پر اے این ایف اور اے ایس ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب جانے والے مسافر کو گرفتار کرکے 720 گرام آئس ہیروئن برآمد کی تھی۔

ملزم عدنان نجی ایئرلائن کی پرواز سے جدہ جارہا تھا، منشیات سوٹ کیس کے مختلف حصوں میں چھپائی گئی تھی۔

یہ پڑھیں: کراچی: آئس فروخت میں ملوث اینٹی نارکوٹکس فورس کا سابق سب انسپکٹر گرفتار

خیال رہے کہ اے این ایف نے گزشتہ ماہ کارروائی کرتے ہوئے آئس منشیات فروخت کرنے میں ملوث اینٹی نارکوٹکس فورس کے سب انسپکٹر کو گرفتار کیا تھا، ملزم صابر سلطان خود بھی نشے کا عادی تھا۔

ڈی آئی او ایکسائز کا کہنا تھا کہ ملزمان سے برآمد آئس کی مالیت 15 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں