جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

جرمن چانسلر اینگلا مرکل کی وزیراعظم عمران خان کو دورہ جرمنی کی دعوت

اشتہار

حیرت انگیز

ڈیووس :  جرمن چانسلر اینگلا مرکل نے غیررسمی ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کو دورہ جرمنی کی دعوت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈیووس میں وزیراعظم عمران خان کی ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائنز پر ملاقاتیں جاری ہیں ، عمران خان کی جرمن چانسلر اینگلا مرکل سے غیررسمی ملاقات ہوئی ، جس میں اینگلا مرکل نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ جرمنی کی دعوت دے دی۔

اس سے قبل وزیراعظم سے کوکا کولا کمپنی کے سی ای او جیمز کوئین سے کی ملاقات ہوئی تھی، جس میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -

وزیراعظم عمران خان نے کمپنی کی پاکستان سے طویل شراکت داری کو سراہتے ہوئے کہا تھا حکومت کاروبارمیں آسانی کیلئے ریفارمز ایجنڈے پر کام کررہی ہے، سرمایہ کاری بڑھنے سے روزگار میں اضافہ،غربت میں کمی آئے گی، غیرملکی سرمایہ کاروں کوتعاون کی یقین دہانی کراتےہیں۔

کمپنی کےسی ای او نے پاکستان میں کاروبار میں آسانی کیلئے اقدامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانےکی یقین دہانی کرادی تھی۔

مزید پڑھیں : کوکاکولاکمپنی کے سی ای او کی پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کی یقین دہانی

خیال رہے ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائنز پر ملاقاتوں میں وزیراعظم نے اردن کے وزیراعظم، ایگزیکٹو چیئرمین ورلڈ اکنامک فورم ، یورپی پارلیمنٹ کے صدر ڈیوڈ ساسولی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ نے ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم نے ایگزیکٹو چیئرمین ورلڈ اکنامک فورم سے ملاقات میں کہا تھا کہ ورلڈ اکنامک فورم غربت کے خاتمے اور تعلیم میں پاکستان کا پارٹنر بنے،کلین گرین پاکستان پروگرام کے ذریعےماحولیاتی تبدیلی کا مسئلہ حل کرنےکی کوشش کررہے ہیں۔

عمران خان کی امریکی صدرٹرمپ کی صاحبزادی اور مشیر ایوانکا سے ملاقات میں تعلیمی پروگرام پرگفتگو ہوئی، علاوہ ازیں وزیراعظم سے فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر، یوٹیوب کی سی ای او،سیمنز کمپنی کے سی ای او سمیت دیگرعالمی رہنماوں، کاروباری شخصیات سمیت سرمایہ کاروں نے بھی ملاقاتیں کیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں