منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

انجلینا جولی کی پاکستان آمد، دادو پہنچ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ہالی وڈ کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ انجلینا جولی سیلاب متاثرین سے ملاقات اور صورتِ حال کا جائزہ لینے پاکستان پہنچ گئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انجلینا جولی سندھ کے ضلع دادو پہنچ گئیں جہاں انہوں نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔ اداکارہ نے ہیلی کاپٹر میں دادو کا جائزہ لیا۔

اس کے علاوہ انجلینا جولی نے کشتی میں سوار ہوکر بھی سیلابی صورتِ حال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متاثرہ خواتین سے ان کی ضروریات اور مستقبل میں مصائب روکنے کے اقدامات کا جائزہ لیا۔

مزید پڑھیں: انجلینا جولی امریکی کانگریس میں پیش ہو کر رو پڑیں

انجلینا جولی اقوام متحدہ کے ارادہ برائے پناہ گزین کی خصوصی سفیر ہیں۔ تنظیم انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا تھا کہ انجلینا جولی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران متاثرہ افراد سے ملاقات کریں گی۔

واضح رہے کہ انجلینا جولی اس سے قبل 2010 کے سیلاب اور 2005 کے زلزلے کے متاثرین سے ملاقات کے لیے پاکستان آ چکی ہیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں