عالمی شہرت یافتہ ہالی وڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی نے دورۂ پاکستان مکمل کرنے کے بعد اپنا تجربہ اور تصاویر شیئر کر دیں۔
انجلینا جولی نے انسٹا گرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’گزشتہ ہفتے میں نے پاکستان میں مقامی تنظیموں کے ساتھ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، پاکستان کی 33 فیصد زمین زیرِ آب آ چکی ہے‘۔
اداکارہ نے لکھا کہ سیلاب سے اب تک 3 کروڑ 30 لاکھ لوگ متاثر ہوچکے اور 6 کروڑ کو ہنگامی بنیاد پر انسانی امداد کی ضرورت ہے۔ پاکستان تقریباً دس لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے اور موجودہ صورتِ حال میں وہ بحفاظت اپنے وطن واپس نہیں جا سکتے۔
مزید پڑھیں: پاک فوج کو عوام کی مدد کرتے اور زندگیاں بچاتے دیکھا، انجلینا جولی
View this post on Instagram
انہوں نے دنیا کو خبردار کیا کہ پاکستان میں سیلاب کی موجودہ صورتِ حال کا جائزہ لیں اور آب و ہوا کی تباہی سے آگاہ رہیں۔
انجلینا جولیا نے لکھا: ’حکومتوں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ منصفانہ تجارت کے فقدان، بڑھتے ہوئے اخراج اور تنازعات کو حل کرنے میں ناکامی سے دنیا بھر میں لاکھوں موت ہو رہی ہیں‘۔