اداکارہ، ماڈل، پروڈیوسر و ہدایت کارہ انجلین ملک نے مداحوں کو اپنی بیماری سے متعلق تازہ اپڈیٹ دیتے ہوئے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
انجلین ملک ایک اداکارہ اور ہدایت کار ہیں، وہ تقریباً تین دہائیوں سے شوبز میں کام کر رہی ہیں، انہوں نے کئی سیریز میں بطور ڈائریکٹر بھی کام کیا ہے ساتھ ہی انہوں نے کئی نئے اداکاروں کو موقع دیا ہے جو اب ایک بڑے اسٹار ہیں۔
گزشتہ ماہ کے آغاز میں اداکارہ انجلین ملک نے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا تھا، انہوں نے ایک جیولری برانڈ لانچ کیا اور انکشاف کیا کہ وہ کینسر کی جنگ سے گزر رہی ہیں۔
View this post on Instagram
انجلین ملک 3 کیموتھراپی کرواچکی ہیں اور آج وہ اپنے علاج میں تکلیف دہ عمل سے گزر رہی ہیں جس سے متعلق انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ میں مداحوں سے دعا کی درخواست کی ہے۔
انجلین نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسپتال کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں اسپتال کے بیڈ پر دیکھا جاسکتا ہے، انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ آج کا دن میرے لیے بہت اہم ہے، اور مجھے آپ کی دعاؤں کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔
انجلین ملک کینسر میں مبتلا، بال منڈوالیے
انجلین ملک نے بتایا کہ کیونکہ میں اسپتال میں ایک اہم طبی عمل کے لیے تیار ہو رہی ہوں اور اسکے لیے آپ کی دعا میرے لیے بہت معنی رکھتی ہے۔