بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

سری لنکن کھلاڑی نے قوم سے معافی مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سے باہر ہونے پر سری لنکا کے سینئر کھلاڑی اینجلو میتھیوز نے پورے ملک سے معافی مانگ لی۔

اینجلو میتھیوز نے سری لنکا کے آئی سی سی ورلڈکپ کے سپر ایٹ راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے "قوم کو مایوس کیا” اور انصاف نہیں کیا۔

اسکواڈ کے سب سے تجربہ کار کھلاڑی نے اپنی ٹیم کی جانب سے سری لنکا سے معذرت کر لی۔

- Advertisement -

سینٹ ونسنٹ میں بنگلہ دیش کی نیدرلینڈز کے خلاف فتح کے بعد سری لنکا باضابطہ طور پر سپرایٹ کی دوڑ سے باہر ہو گیا۔

سری لنکا کو نیویارک میں جنوبی افریقا اور بعد میں ڈیلاس میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اگلے راؤنڈ میں آگے بڑھنے کے لیے امکانات بالآخر اس وقت ختم ہو گئے جب نیپال کے خلاف ٹورنامنٹ کا ان کا تیسرا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔

سری لنکا کی سخت مہم کے بارے میں پوچھے جانے پر میتھیوز نے ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا اور فارمیٹ کی غیرمتوقع نوعیت پر بھی تبصرہ کیا  کہ جہاں کوئی بھی ٹیم کسی کو بھی ہرا سکتی ہے۔

سری لنکا ٹورنامنٹ کا آخری میچ نیدرلینڈ کے خلاف کھیلے گی جو کہ ایک رسمی میچ کی حیثیت رکھتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں