اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’انگنا‘ کی 24ویں قسط میں عاصم محمود (عمار) کی دوسری شادی کا راز کھل گیا۔
ڈرامہ سیریل انگنا کی کاسٹ میں جاوید شیخ (اظہر) اریبہ حبیب (ابیہا)، عتیقہ اوڈھو (زیبا)، علی عباس، اظفر رحمان، رباب ہاشم، گل رعنا، کنول خان (عائزہ)، عاصم محمود (عمار) لائبہ خان، رابعہ نورین، محسن گیلانی، عاصم محمود، روبینہ اشرف، فاطمہ سہیل ودیگر شامل ہیں۔
گزشتہ قسط میں عمار کی امریکا میں کی گئی دوسری شادی کا راز کھل گیا، عمار نے ایک شادی اظہر اور زیبا کی بیٹی عائزہ سے کر رکھی ہے۔
عائزہ کی والدہ زیبا شاپنگ کرنے جاتی ہیں وہاں ان کی مصطفیٰ نامی شخص سے ملاقات ہوتی ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں امریکا سے آیا ہوں، مجھے اپنی ساس کے لیے سوٹ خریدنا ہے آپ میری مدد کرسکتی ہیں۔
اس پر زیبا ان سے ساس کے بارے میں گفتگو کرتی ہیں تو انہیں تصاویر دکھانا شروع کردیتے ہیں۔
زیبا تصویر دیکھ ہی رہی ہوتی ہیں کہ ان کی نظر عمار کی تصویر پر پڑ جاتی ہے، وہ پوچھتی ہیں کہ یہ کون ہیں، وہ کہتے ہیں کہ یہ میرا دوست عمار ہے، یہ ان کی اہلیہ ہیں اور ان کی ایک بیٹی ہے۔
عائزہ کی والدہ زیبا یہ سب دیکھ کر حیران رہ جاتی ہیں کہ ان کی بیٹی کے شوہر نے امریکا میں بھی شادی کی ہوئی ہے۔
اتنی دیر میں مصطفیٰ کے پاس عمار ہی کی کال آجاتی ہے اور زیبا دونوں کے درمیان گفتگو سن کر اپنی بیٹی کی فکر میں مبتلا ہوجاتی ہیں۔
کیا اپنی بیٹی عائزہ کے شوہر کی دوسری کا شادی کا سن کر زیبا اسے خلع دلوا دیں گی، یا پھر عمار کے ساتھ اسے رہنے دیں گی، یہ سب جاننے کے لیے انگنا کی 25 ویں قسط روزانہ شام 7 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔