اسلام آباد : وفاقی حکومت نے انگور اڈے کے ذریعے افغانستان کیلئے برآمدات کی باضابطہ اجازت دے دی۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کےلئے مجاز ایکسپورٹس لینڈ روٹس میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت تجارت نے ایکسپورٹ پالیسی آرڈر میں ترمیم کردی، انگور اڈہ بھی افغانستان کے لئے مجاز ایکسپورٹس لینڈ روٹ قرار دے دیا گیا۔
متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ انگور اڈہ سے افغانستان اور وسط ایشیائی ممالک کیلئے تجارت ہوسکے گی، ایف بی آر نے انگور اڈہ کو مجازایکسپورٹ لینڈ روٹ قرار دینے کی درخواست کی تھی۔
حکام کے مطابق افغانستان کیلئے طورخم، چمن،غلام خان مجازایکسپورٹس لینڈ روٹس ہیں، اس کے علاوہ قمرالدین، کاریز،خرلاچی بھی افغانستان کیلئے مجازایکسپورٹس لینڈ روٹس ہیں۔