اشتہار

اسنوکر میچ ہارنے پر مشتعل اوباش لڑکوں کا نوجوان پر ڈنڈوں سے تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مشتعل اوباش لڑکوں نے اسنوکر میچ ہارنے پرنوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور موبائل فون سے ویڈیو ز بنا کرسوشل میڈیا پر ڈال دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور اسنوکرمیچ ہارنے پر مشتعل اوباش لڑکوں نے نوجوان پر ڈنڈوں سے تشدد کیا۔

ملزمان نے تشددکی موبائل فون سے ویڈیو ز بناکرسوشل میڈیاپر بھی ڈالی ، زخمی نوجوان اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

نوجوان کے سر اور جسم کےدیگرحصوں پرمتعددچوٹیں آئیں۔

پولیس نے تھانہ گلبرگ میں واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نامزدملزمان ریکارڈیافتہ نکلے، ان پر پہلےسےدرج مقدمات بھی سامنے آگئے ہیں۔

پولیس نے کہا کہ ملزمان اس سےقبل بھی کئی طالب علموں سےمارپیٹ کرچکےہیں جبکہ راہ چلتےافرادکو تشدد کا نشانہ بناکر ویڈیوزاپ لوڈ کرتےہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں