تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

پانی دو، روڈ بنواؤ، مشتعل شہریوں کا رکن اسمبلی پر پتھراؤ

کراچی: شہر قائد میں مشتعل شہریوں نے پانی نہ ملنے اور ٹوٹی سڑک نہ بنوانے پر رکن اسمبلی پر پتھروں کی بارش کردی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی پر مشتعل شہریوں نے پتھراؤ کردیا، مشتعل شہری پانی کی عدم فراہمی اور ٹوٹی پھوٹی سڑکیں نہ بنوانے پر احتجاج کررہے تھے۔

سعید آفریدی کے مطابق پتھراؤ کا واقعہ پٹھان کالونی سائٹ ایریا میں پیش آیا، پولیس کی موجودگی میں یہ سب واقعہ پیش آیا اور پولیس کھڑی تماشہ دیکھتی رہی۔

سائٹ ایریا پولیس کے مطابق پانی کی لائن اور روڈ بنوانے کے معاملے پر سعید آفریدی پر احتجاجی مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے بتایا کہ پانی کی لائن اپنے لیے ڈالی جارہی ہے، رکن اسمبلی کو شہریوں کا احساس نہیں ہے دہرے عذاب میں مبتلا ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے تحریک انصاف کے ایم پی اے سعید آفریدی پر پتھراؤ کرنے والے مظاہرین منتشر کردیا، واقعے میں کوئی گرفتار عمل میں نہ آسکی اور ایم پی اے بھی خیریت سے ہیں۔

علاوہ ازیں کراچی کے علاقے جہانگیر روڈ پر سیوریج کا نظام درہم برہم ہوگیا، سیوریج کے پانی کے باعث جہانگیر روڈ، پٹیل پاڑہ اور بلوچ پاڑہ متاثر ہیں۔

سیوریج کے پانی کے باعث ایمبولینسز کو بھی مشکلات درپیش ہیں، 2 روز سے مسلسسل سیوریج کا پانی بہنے کے باوجود حکام نے کوئی ایکشن نہ لیا، چوک گٹر اور سیوریج لائنوں کی لیکیج کے باعث سڑک دریا کا منظر پیش کررہی ہے جس کے سبب ٹریفک بری طرح متاثر ہے۔

Comments

- Advertisement -