نیروبی: جنگل سے فرار ہونے والے مشتعل ہاتھی نے کئی گاڑیوں کو روند ڈالا ہے، مشتعل ہاتھی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بد مست ہاتھی کی ڈرامائی تصاویر میونگی کروبی نامی شخص نے عکس بند کی، جو امبوسیلی نیشنل پارک کے قریب اپنی گاڑی میں بیٹھے یہ مناظر کیمرے میں محفوظ کررہے تھے، نیروبی سے تعلق رکھنے والا میونگی قومی پارک میں کیمپنگ ٹرپ پر تھا جب اس نے ڈرامائی انداز کو منظر کشی سے دیکھا۔میونگی کا کہنا تھا کہ ہم پر امن طور پر ہاتھیوں کی مستیاں دیکھ رہے تھے کہ اسی دوران دو گاڑیاں تیز رفتاری کے ساتھ ہمارے پاس سے گزری، دیوقامت ہاتھی کے سامنے سے جیسے ہی تیز رفتار کار گزری اس نے سخت ناراضی کا اظہار کیا، اسی لمحے ہاتھی نے اسی سمت آنے والی دوسری گاڑی پر حملہ کردیا، ہاتھی نے کار کو روند ڈالا، تاہم خوش قسمتی سے ڈرائیور اس حملے میں محفوظ رہا اور گاڑی سے نکلنے میں کامیاب ہوا۔
اسی لمحے ہم نے اسی سمت آنے والی ایک اور کار کو رکنے کا اشارہ کیا، جو ہمارے پاس آرہے تھے، ‘میں نے یہ نہیں سوچا تھا کہ کار کی اس حرکت نے ہاتھی کو بہت زیادہ مشتعل کیا ہوگا، اسی لئے اس نے حملہ کرنے کی جسارت کی۔
رپورٹ کے مطابق کینیا کی وائلڈ لائف سروس ڈائریکٹر جان وایرو نے ہاتھی کے عالمی دن کے موقع پر امبوسیلی نیشنل پارک کے دورے کے دوران کہا کہ کینیا میں 1989 میں صرف 16,000ہاتھی تھے تاہم اب یہ تعداد بڑھ کر34,000 سے زائد ہوچکی ہے۔