15.1 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

مشتعل سیلاب متاثرین کا پنجاب پولیس اور میونسپل عملے پر تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

دیپالپور : سیلاب متاثرین نے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کے دورے کے بعد اپنا غصہ ماتحت عملہ پر نکال دیا، اٹاری میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کے خیمے واپس لے جانے پر متاثرین غصے میں آگئے اور حملہ کردیا۔

پولیس کے مطابق متاثرین نے سرکاری خیمے چھین کر پولیس اہلکاروں اور میونسپل کمیٹی کے عملے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

بعد ازاں دیپالپور پولیس نے چھینے گئے سرکاری خیمے برآمد کرلیے، مزید افراد اور خیموں کی تلاش جاری ہے۔

- Advertisement -

قبل ازیں درجنوں سیلاب متاثرین خواتین نے انکوائری کیلئے آئے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر دیپال پور کی گاڑی روک لی جس پر ان کو پولیس طلب کرنا پڑگئی۔

اس موقع پر سیلاب متاثرین کا کہنا تھا کہ ہمارا سب کچھ دریا برد ہوگیا حکومت نے ہماری کوئی مدد نہیں کی، وزیراعلیٰ پنجاب نے دورہ کیا لیکن ہمیں دیا کچھ نہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر دیپال پور نے سیلاب متاثرین کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور بعد ازاں مجاہد ظفر میکن کی یقین دہانی کے بعد متاثرین نے اے سی کی گاڑی کو واپس جانے دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں