ایبٹ آباد: تھانہ چھانگلہ گلی کی حدود میں نوجوان کے مبینہ قاتل کو ہجوم نے مار دیا، پولیس کی موجودگی میں یہ فعل انجام دیا گیا۔
تفصیلاتت کے مطابق ایبٹ آباد تھانہ چھانگلہ گلی کی حدود میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ایک نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، مشتعل افراد نے پولیس کی موجودگی میں مبینہ قاتل کو ہلاک کیا۔
مشتعل افراد نے نجی سوسائٹی کو آگ لگادی، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی روک دیں، تھانہ چھانگلہ گلی کی حدود میں ایک نوجوان قتل اور ایک زخمی ہوا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان عمران کے قاتل کو ہجوم نے نہیں مارا، حادثے میں ہلاک ہوا، قاتل چوکیدار ہجوم سے بچنے کی کوشش میں گرگیا۔
ڈی پی اوعمرطفیل نے بتایا کہ گرنے کی وجہ سے چوکیدار کے سرپرگہری چوٹ آئی، قاتل چوکیدار شدید زخمی ہوگیا تھا، جانبرنہ ہوسکا۔