پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

کراچی میں نجی ٹی وی کے دفتر پر مشتعل افراد کا حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر جیو کے دفتر پر مشتعل افراد حملہ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جیو ٹی وی کے دفتر پر مشتعل افراد نے حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی اور عملے کو زدوکوب کیا۔

ذرائع کے مطابق حملہ کرنے والوں میں مشتاق سرکی بھی شامل ہیں، مظاہرین نے سیکیورٹی گارڈز سے بھی بدسلوکی اور دفتر کے باہر بیٹھ گئے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ صحافی مشتاق سرکی ماضی میں کئی کیسز میں گرفتار ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب الیکٹرونک میڈیا اینڈ نیوز ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن نے جیو ٹی وی کے دفتر پر حملے کی مذمت کی ہے۔

ایمنڈ کا کہنا ہے کہ کراچی میں جیو نیوز کے دفتر پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، ہم لوگوں کے پر امن احتجاج پر یقین رکھتے ہیں، میڈیا ورکرز پر حملہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے بھی جیو ٹی وی کے دفتر پر حملے کی مذمت کی ہے، شہباز گل کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں پولیس واقعے کا فوری نوٹس لے گی، امید ہے پولیس حملے کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرے گی۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں