منگل, اکتوبر 8, 2024
اشتہار

سدا بہار جوڑی سلیم جاوید کی ڈاکیومنٹری سیریز ’اینگری ینگ مین‘ کب ریلیز ہو رہی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے سب سے مشہور اسکرپٹ رائٹرز سلیم خان اور جاوید اختر پر مبنی دستاویزی سیریز ’اینگری ینگ مین‘ کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلیم خان کے بیٹے اداکار سلمان خان اور جاوید اختر کے بیٹے فرحان خان اور بیٹی زویا اختر نے مل کر سلیم جاوید کی جوڑی پر ’اینگری ینگ مین ‘  ڈاکیو منٹری سیریز بنائی ہے۔

اداکار سلمان خان نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اینگری مین کی پوسٹ شیئر کی ہے، پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’’ سلیم خان، جاوید اختر ان اور اینگری ینگ مین کے طور پر‘‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

- Advertisement -

اس کے علاوہ بالی ووڈ اداکار و گلوکار فرحان اختر نے بھی پوسٹر شیئر کیا، انہوں نے لکھا ’’وہ جوڑا جس نے ان گنت کہانیاں لکھیں، اب اس کی کہانی سننے کا وقت آگیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Farhan Akhtar (@faroutakhtar)

بھارتی میڈیا کے مطابق سلیم جاوید ڈاکیومنٹری سیریز ایمیزون پرائم ویڈیو پر 20 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سلمان خان نے اس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے لکھا کہ’ بڑے ہو کر اپنے والد اور جاوید صاحب کو فلموں میں ایک ساتھ کام کرتے دیکھنا واقعی ایک حیرت انگیز تجربہ تھا ‘۔

انہوں نے کہا کہ سنیما کے لیے ان کے شوق نے پوری نسل کے لیے ہیرو ازم کی تعریف بدل دی، میں ذاتی طور پر انہیں مستقبل میں دوبارہ ایک ساتھ کام کرتے دیکھنا پسند کروں گا اور مجھے امید ہے کہ ان کے مداح اور ناظرین بھی یہی چاہتے ہیں، یہ سیریز دونوں خاندانوں کے لیے خاص ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں