بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

انیل کپور نے مداحوں کی خاطر کروڑوں کی آفر ٹھکرا دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار انیل کپور نے اپنے چاہنے والوں کی صحت کی خاطر اشتہار میں کام کرنے کی کروڑوں روپے کی آفر ٹھکرا دی۔

انیل کپور نے چار دہائیوں پر محیط فلمی کیریئر میں 100 سے زائد فلموں میں کام کر کے صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور اس کی بدولت فلم انڈسٹری کے کامیاب ترین اداکار بنے۔

بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا کہ انیل کپور سے بڑی پان مسالہ کمپنی نے اشتہار کیلیے رابطہ کیا مگر اداکار نے صاف انکار کر دیا کیونکہ وہ سمجھے ہیں ان کے مداح انہی کی ذمہ داری ہیں۔

- Advertisement -

انیل کپور ایسی مصنوعات کی تشہیر نہیں کرنا چاہتے جو مالیاتی نقصان سے قطع نظر صحت پر نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ اداکار لوگوں کی صحت اور تندرستی کو ترجیح دیتے ہیں۔

اداکار اپنی اقدار کو مالی فوائد سے اوپر رکھتے ہیں، وہ احتیاط سے ایسی مصنوعات کی تشہیر کا انتخاب کرتے ہیں جو ان کے ذاتی وژن اور عوامی امیج کے مطابق ہوں۔

حال ہی میں کارتک آریان اور جان ابراہم سمیت دیگر مشہور شخصیات نے بھی تمباکو کی مصنوعات کی تشہیر کرنے سے انکار کیا جو بالی وڈ اداکاروں میں صحت مند انتخاب کو فروغ دینے کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں