جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

رنبیر کپور کی فلم ”اینیمل“ نے 10 دنوں میں کتنے کروڑ کما لئے ؟

اشتہار

حیرت انگیز

رنبیر کپور کی فلم ”اینیمل“ نے ریلیز ہونے کے دسویں روز تک 700کروڑ کا ہندسہ عبور کرکے آمدنی میں فلم گدر 2کو پیچھے چھوڑ دیا۔

رنبیر کپور کی اداکاری پر بننے والی فلم ”اینیمل“یکم دسمبر کو ریلیز ہونے کے بعد سے پوری دنیا کے سینما گھروں میں کامیابی سے چلتے ہوئے متعدد فلموں کے ریکارڈ توڑتے ہوئے آگے نکل رہی ہے۔

فلم میکرز نے آج تازہ ترین اعدو شمار جاری کئے، جس کے مطابق سینما گھروں میں 10 دنوں کے بعد، اینیمل نے ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے 700 کروڑ سے زیادہ ریکارڈ بزنس کرلیا ہے۔

- Advertisement -

سندیپ ریڈی وانگا کی ایکشن فلم ”اینیمل“ نے صرف 10 دنوں میں دنیا بھر میں 717.46 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا ہے، واضح رہے کہ ایکشن سے بھرپور فلم ”اینیمل“ نے 9دنوں کے دوران دنیا بھر میں 660.89 کروڑ روپے کمائے تھے۔

یہ فلم اب تک شاہ رخ خان کی جوان اور پٹھان کے ساتھ ساتھ سنی دیول کی گدر 2 اور رجنی کانت کی جیلر کے ساتھ، 2023 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 5 سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک ثابت ہوئی ہے۔

اینیمل اس سال دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی تیسری بھارتی فلم ہے۔ Sacnilk.com کی ایک رپورٹ کے مطابق، سنی دیول کی اداکاری والی فلم گدر 2، جو 11 اگست کو ریلیز ہوئی تھی، نے دنیا بھر میں 686 کروڑ کا ہندسہ حاصل کیا تھا۔

”اینیمل“جلد ہی رنبیر کپور کی اب تک کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن سکتی ہے۔ امکان ہے کہ یہ فلم ”سنجو“ کو شکست دے سکتی ہے، جس میں رنبیر کپور نے سنجے دت کا کردار ادا کیا تھا۔

اس فلم کی کہانی انیل کپور کے (بلبیر سنگھ)اور رنبیر کے (رنوجے سنگھ)کے درمیان ایک پریشان حال باپ بیٹے کے رشتے کے گرد گھومتی ہے جو جرائم اور انڈر ورلڈ کے پس منظر میں قائم ہے۔

’اینیمل‘ کی شوٹنگ کے لیے 800 کروڑ کے ’پٹودی پیلس‘ کو استعمال کیا گیا!

فلم میں رنبیر کے مدمقابل رشمیکا مندانا ہیں اور بوبی دیول ولن کا کردار نبھا رہے ہیں، فلم میں شکتی کپور، ترپتی ڈمری، پرتھوی راج، سدھانت کارنک بھی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں