تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

غزہ کے فلسطینیوں کیلئے جانوروں کا کھانا بھی ختم ہوگیا

اسرائیل بھوک اور غذا کو غزہ میں جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے لگا، غزہ کے شمال میں فلسطینی اپنے بچوں کو جانوروں کی غذا دینے پر مجبور تھے لیکن اب جانوروں کا کھانا بھی ختم ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں امدادی عمل رکنے کے باعث حالات خراب ہیں، خاص طور پر غزہ کے شمال میں بنیادی اشیا کے حصول کے لیے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

ورلڈ فوڈ پروگرام کے ڈائریکٹرکا کہناہے بھوک کا شکار فلسطینی مسلمان جو جانوروں کا چارہ کھا کر خود کو زندہ رکھنے کی کوشش کررہے تھے، لیکن اب جانوروں کا چارہ بھی ختم ہوگیا ہے۔

فلسطینی حکام نے عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ غزہ میں جنگ سے زیادہ بھوک اور قحط سے لوگوں کے مرنے کا خدشہ ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے صورتحال اتنی بدتر ہے کہ بچے غذائی قلت سے مررہے ہیں۔

عالمی اداراہ صحت کے سربراہ کا کہنا ہے غزہ میں پوری نسل کا مستقبل سنگین خطرے میں ہے، پانچ ماہ سے جاری جنگ نے 23 لاکھ کی آبادی کو قحط کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق غزہ میں بدترین اسرائیلی آپریشن کے باعث امدادی تنظیموں کو کام کرنے میں سخت مشکلات ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہادتوں کی تعداد تقریبا 31 ہزار ہوچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -