بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

’اینیمل‘ کی شوٹنگ کے لیے 800 کروڑ کے ’پٹودی پیلس‘ کو استعمال کیا گیا!

اشتہار

حیرت انگیز

ریکارڈ توڑ کمائی کرنے والی فلم ’اینیمل‘ کی شوٹنگ کے لیے پٹودی خاندان کی حویلی استعمال کی گئی جس کی ملکیت 800 کروڑ روپے ہے۔

سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے پرتشدد مناظر سے بھرپور ’اینیمل‘ کے کئی مناظر کی شوٹنگ چھوٹے نواب سیف علی خان کی حویلی میں کی گئی۔ رنبیر کپور یعنی رن وجے سنگھ کے اہلِ خانہ جس گھر میں رہائش پذیر دکھائے گئے ہیں وہ شاہانہ شان و شوکت والا پٹودی پیلس ہے۔

بالی وڈ اداکار سیف علی خان کے دادا نواب افتخار علی خان پٹودی نے اسے 1935 میں بنوایا تھا جن کے بعد یہ پیلس ان کے بیٹے منصور علی خان کو ملا۔ اس کے بعد یہ محل سیف علی خان کی ملکیت بنا۔

ایک ہوٹل کمپنی نے اس محل کو خرید لیا تھا تاہم سیف علی خان نے اسے واپس خرید لیا۔ پٹودی پیللس اب ابراہیم کوٹھی کے نام سے موسوم ہے یہاں منصور علی کی اہلیہ اور سیف کی والدہ شرمیلا ٹیگور رہتی ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ جب ’اینیمل‘ کی شوٹنگ جارتی تھی تواس دوران فلم کریو نے انسٹاگرام اسٹوری پر پٹودی پیلس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے ٹیگ بھی کیا تھا۔

پٹودی، ہریانہ میں واقع، پٹودی پیلس 10 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے اور اس میں 150 کمرے ہیں، جن میں مختلف بیڈ رومز، بلیرڈ رومز اور ڈریسنگ روم شامل ہیں۔ یہاں سوئمنگ پول اور ایک فارمنگ ایریا بھی موجود ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں