پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

مویشی منڈی میں لمپی اسکن وائرس سے متاثر جانوروں کی موجودگی کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مویشی منڈی میں لمپی اسکن وائرس سےمتاثرجانوروں کی موجودگی کاانکشاف سامنے آیا ، جس پر نگران وزیر بلدیات نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق عید الضحی کے موقع پر لاہور کے علاقے لکھو ڈیر میں لگائی جانے والی مویشی منڈی میں لمپی سکن وائرس کے مرض میں مبتلا جانوروں کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔

انکشاف صوبائی نگران وزیر بلدیات و اطلاعات عامر میر کے دورے کے دوران ہوا، انکشاف پر نگران صوبائی وزیر کی جانب سے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے موقع پر موجود حکام بشمول اسسٹنٹ کمشنر شالامار کی سرزنش کی۔

انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز خود منڈیوں میں جا کر تمام اقدامات کی فراہمی کو یقینی بنائیں، عامر میر نے اے سے شالامار کی باز پرس کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی عدم توجہی کے باعث ایسے جانور منڈیوں تک پہنچے ہیں۔

انہوں نے موقع پر موجود محکمہ لائیو اسٹاک کے ویٹرنری ڈاکٹر اور اسسٹنٹ کو تبدیل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔

وزیر بلدیات نے کمشنر لاہور ڈویژن کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لمپی سکن سے متاثرہ جانوروں کی منڈی میں موجودگی کے حوالے سے انکوائری کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔

انہوں نے لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کو بھی ہدایت کی کہ لمپی سکن سے متاثرہ جانوروں کی سکریننگ کر کے منڈیوں سے باہر نکالنے کے بعد رپورٹ پیش کی جائے، لمپی سکن سے متاثر جانور پوری مویشی منڈی کے لیے خطرہ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں