جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

سنجےدت نےسلمان خان کو مغرور قراردے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بالی ووڈ اسٹار سنجے دت نے اپنے قریبی دوست سپراسٹار سلمان خان کو ’مغرور‘ کہہ کرسب کوحیران کردیا۔

تفصیلات کےمطابق سنجو بابا اوربالی ووڈ کےسلطان سلمان خان کی دوستی سے جہاں بہت لوگ ناخوش ہیں وہیں دونوں اسٹارز ایک دوسرے کواپنااچھا دوست مانتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت نے دہلی میں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں ان سے ان کے قریبی دوست اور منہ بولے بھائی سلمان خان کی شخصیت کے بارے میں سوال کیا گیاجس پر اداکار نےسلمان خان کو’مغرور‘ کہہ دیا۔

sanjy-dutt-post-1

سنجے دت نے سلمان خان سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کرتےہوئے کہاکہ سلو ان کے چھوٹے بھائی کی طرح ہےاور دونوں کےدرمیان کوئی جھگڑا نہیں سب کچھ ٹھیک ہے۔

بالی ووڈ میں کھل نایک کےنام سے مشہور اداکار سنجے دت نے کہاکہ ’مغرور‘ کوئی برا لفظ نہیں ہےیہ ایک طرح سے جذبات کا اظہار ہے۔انہوں نےکہاکہ میں مغرور ہوسکتا ہوں لیکن ایک پیارا مغرور۔

s2

سنجوبابا اور سلمان خان کی دوستی دشمنی میں تبدیل ہونے کی خبریں ایک طویل عرصے سے میڈیا میں گردش کررہی ہیں تاہم دونوں اسٹارز کی جانب سے ان خبروں کی تردید کی جاتی رہی ہے۔

خیال رہےکہ سنجے دت اور سلمان خان نے متعدد فلموں میں بھی ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں فلم’چل میرے بھائی‘،’ساجن‘ ،’جلوہ‘، ’دس‘ اور ’سن آف سردار‘شامل ہیں۔

sanjay-dutt-post-4

مزید پڑھیں:سنجے دت کی زندگی میرے بغیر مکمل نہیں،سلمان خان

یاد رہےکہ گزشتہ سال بالی ووڈسُپراسٹار سلمان خان نے سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کے حوالے سے کہا تھا کہ یہ پروجیکٹ ان کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا۔

مزید پڑھیں:سلمان خان میرا چھوٹا بھائی ہے،سنجے دت

سلمان خان کے بیان کےبعد سنجے دت نےدونوں کےدرمیان اختلافات کی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھاکہ بالی ووڈ کے سلطان ان کے چھوٹے بھائی ہیں۔

s3

مزید پڑھیں:سنجے دت کی سوانح حیات میں‌ رنبیر کپور کی پہلی جھلک

واضح رہےکہ ان دنوں معروف بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’دت‘ کی شوٹنگ جاری ہےاور فلم میں سنجے دت کا کردار رنبیر کپور نبھا رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں