تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

انقرہ : ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کو تین سال مکمل ہوگئے

انقرہ : ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کو تین سال مکمل ہوگئے، ترک حکومت نے ناکام فوجی بغاوت کی ذمہ داری جلاوطن رہنمافتح اللہ گولن پرعائد کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کے ایک فوجی گروہ نے گزشتہ سال 15 جولائی2016 کو بغاوت کرنے کی کوشش کی اور ترکی کی سڑکوں پر بھاری نفری نکل آئی تاہم ترک صدر کا بیان سامنے آتے ہی عوام نے اپنے اتحاد سے مسلح فوجیوں کو پسپا کیا جس کی وجہ سے بغاوت ناکام ہوئی۔

اس حوالے سے پاکستان میں ترکی کے قونصل جنرل تلغہ یوسک کا کہنا ہے کہ15جولائی 2016کو ترکی میں ہونے والی ناکام بغاوت کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے تھے اور اپنی جانیں اور بے مثال قربان دے کر جمہوریت اور مضبوط ترکی کی بنیاد رکھی۔

ترکی کے قونصل جنرل نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے بہادری کی جو داستان رقم کی وہ ہمیشہ ترک عوام کی ملک اور جمہوریت کی سربلندی میں یاد رکھی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام نے تین سال قبل ہونے والی فوجی بغاوت کا بہادری سے مقابلہ کر کے ہمیشہ کے لئے آمریت کا راستہ روک دیا ہے۔

ترک عوام نے جمہوریت کی خاطر باغیوں کو بتادیا کہ وہ گولی اور ٹینکوں کے ذریعے اپنے ملک پر آمریت کو مسلط نہیں ہونے دیں گے۔

مزید پڑھیں: ترکی میں بغاوت کی کوشش عوام نے ناکام بنادی، 250 سے زائد افراد ہلاک

قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ برادر ملک پاکستان نے بھی فوجی آمروں کی بغاوت کی مخالفت کی اور ترک عوام کے ساتھ کھڑے رہے جس پر پاکستانی عوام اور حکومت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -