پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

حمزہ سہیل سے متعلق افواہوں پر انمول بلوچ نے وضاحت کردی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے حمزہ سہیل سے ڈیٹنگ کی افواہوں پر وضاحت کردی۔

حال ہی میں ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کے چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ انمول بلوچ اپنے اور حمزہ سہیل سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں پر وضاحت پیش کی ہے۔

حمزہ سہیل نے انمول بلوچ کو سالگرہ کی مبارک باد دی تھی جس کے بعد سے ان کی ڈیٹنگ کی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بننے لگی تھی۔

- Advertisement -

انمول بلوچ نے کہا کہ حمزہ سہیل سے بہت اچھی دوستی ہے ان کے اور میرے اہلخانہ بھی ایک دوسرے کو بہت اچھی طرح سے جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے اور حمزہ سہیل کے درمیان ایسی کوئی بات ہوہی نہیں ہوسکتی اور نہ ہی ہونی چاہیے۔

اداکارہ نے کہا کہ جب ہم دونوں سیٹ پر ہوتے ہیں تو ایسی افواہوں پر مسکراتے ہیں کہ گھر والوں نے ہمارے بارے میں کیا سوچ رکھا ہے اور آپ لوگوں کی سوچ کیا ہے۔

انمول بلوچ نے کہا کہ میرے خیال سے جب آپ کام کے لیے نکلتے ہیں تو صرف کام ہی ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انڈسٹری میں جوڑیاں بنتی ہیں لیکن ضروری ہے کہ ان دونوں کے دلوں میں بھی ایک دوسرے کے لیے ایسے جذبات ہوں۔

واضح رہے کہ حمزہ سہیل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’برنس روڈ کے رومیو جیولٹ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جبکہ انمول بلوچ بھی ڈرامہ سیریل ’ایک ستم اور‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں