اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

انمول بلوچ کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ انمول بلوچ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ انمول بلوچ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کی جس میں وہ ہائی نیک اور کیپ پہن کر پوز دے رہی ہیں۔

انمول بلوچ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ کیا آپ اپنی زندگی کی محبت سے ملنا چاہتے ہیں، آئینے میں دیکھیں۔‘

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور ان کی خوبصورتی کی تعریف کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ انمول بلوچ کا نیا ڈرامہ سیریل ’ایک ستم اور‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر جلد نشر کیا جائے گا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں اسامہ خان، ماریہ وسطی، صرحا اصغر، ساجد حسن، روبینہ اشرف، جویریہ عباسی ودیگر شامل ہیں۔

اس سے قبل پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شادی سے متعلق سوال پر انمول بلوچ کا کہنا تھا کہ شادی ضرور کروں گی لیکن ابھی کام پر توجہ دے رہی ہوں، لڑکے والوں کی جانب سے جہیز مانگا جائے گا تو اس شخص سے شادی نہیں کروں گی جو جہیز نہیں مانگے گا اس سے شادی کروں گی۔

یاد رہے کہ اداکارہ انمول بلوچ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’خواب نگر کی شہزادی‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں