پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

اداکارہ انمول بلوچ کی انسٹاگرام تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ انمول بلوچ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انمول بلوچ نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سیاہ رنگ کے لباس میں خصوصی پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

انمول بلوچ نے گزشتہ دنوں یہ تصاویر شیئر کیں جسے ان کے مداح پسند کررہے ہیں اور ان کی تصاویر کی تعریف کررہے ہیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اس سے قبل بھی انہوں نے چند تصاویر شیئر کی تھیں جس میں انہیں سرخ رنگ کے مشرقی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ انمول بلوچ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ایک ستم اور‘ میں مرکزی کردار نبھا چکی ہیں جس میں ان کے ہمراہ اسامہ خان نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

’ایک ستم اور‘ میں ساجد حسن، روبینہ اشرف، ماریہ واسطی، سلمان سعید، صرحا اصغر ودیگر نے شامل تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں