بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

سندھ کے15اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن نے سندھ کے15اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 15 اضلاع میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ 26 مارچ کو ہوں گے۔

26 مارچ کو سندھ کے15اضلاع میں 90پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہو گی۔ بے نظیرآباد، بدین، حیدرآباد، عمرکوٹ میں مقررہ بلدیاتی نشستوں پر دوبارہ پولنگ ہوگی۔

نواب شاہ کی 2ٹاؤن کی 2یونین کمیٹیوں میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔ بینظیر آبادکی یونین کونسل نمبر 2 پر چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نشست پر انتخابات ہوں گے۔

پولنگ اسٹیشنز پر جھگڑے، بیلٹ پیپرز کی غلط پرنٹنگ و دیگر وجوہات پر دوبارہ پولنگ ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں