منگل, مارچ 10, 2026
اشتہار

عمرہ ویزہ کیلیے آخری تاریخ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی وزارت حج و عمرہ نے زائرین کے لیے عمرہ ویزہ کی درخواستوں کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق بیرون مملکت سے عمرہ ویزے کے لیے درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 16 مئی مقرر کی گئی ہے۔

بیرون مملکت سے آنے والے زائرین کے لیے عمرہ سیزن کا اختتام 30 مئی 2022 کو ہو گا جس کے بعد یکم ذوالعقدہ سے حج سیزن کا آغاز ہو جائے گا۔

عمرہ ویزہ کے لیے درخواستوں کی وصولی 15 شوال بمطاق 16 مئی مقرر کی گئی ہے جس کے بعد عمرہ ویزے کے لیے درخواستیں قبول نہیں ہوں گی۔

امسال عازمین حج کی مجموعی تعداد 10 لاکھ مقرر کی گئی ہے جن میں سے 85 فیصد بیرون مملکت جب کہ 15 فیصد اندرون مملکت کے عازمین ہوں گے۔

حج کوٹہ میں سب سے زیادہ عازمین انڈونیشیا سے ہوں گے جب کی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار جب کہ دوسرا نمبر پاکستان کا ہو گا جہاں سے 81 ہزار 132 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں