وفاق کے سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان ہو گیا۔
وفاق کے زیرنگرانی تمام اسکول اور کالجز 25 سے 29 دسمبر تک بندرہیں گے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق وفاق میں تعلیمی سرگرمیاں یکم جنوری سے بحال ہوں گی۔
- Advertisement -
سندھ کی محکمہ تعلیم نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق تمام سرکاری اور نجی اسکولز 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد یکم جنوری2024 سے اسکولز دوبارہ کھلیں گے۔
پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں 18 دسمبر سے یکم جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں 18 دسمبر سے یکم جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔